سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھتے تھے، پھر واپس جاکر اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں یہ مسئلہ مکمّل لکھوا چکا ہوں۔ میں اس مسئلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث نماز خوف کے بارے میں بیان کر چکا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو نفل نماز پڑھائی جبکہ اُنہوں نے آپ کے پیچھے فرض نماز ادا کی۔ اس طرح وہ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نفل تھی اور اُن کے لئے فرض تھی۔