جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 1067. (116) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي خُرُوجِ الْمَأْمُومِ مِنْ صَلَاةِ الْإِمَامِ لِلْحَاجَةِ تَبْدُو لَهُ مِنْ أُمُورِ الدُّنْيَا إِذَا طَوَّلَ الصَّلَاةَ. جب امام طویل نماز پڑھائے تو مقتدی کو دنیاوی امور میں سے کوئی حاجت پیش آنے پر نماز سے نکل جانے کی رخصت ہے
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے پھر اپنے قبیلے میں واپس جاکر اُنہیں جماعت کراتے تھے۔ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز میں تاخیر کردی، پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے واپس جا کر اپنی قوم کو نماز پڑھائی تو سورة البقرة کی تلاوت شروع کر دی ـ تو ایک شخص جماعت سے الگ ہوگیا اور وہ ایک کونے میں ادا کر کے چلا گیا۔ لوگوں نے اس سے پوچھا کہ اے فلاں، تمہیں کیا ہوا ہے۔ کیا تم منافق ہوگئے ہو؟ اُس نے جواب دیا کہ میں منافق نہیں ہوا اور میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو صورت حال سے آگاہ کروں گا۔ چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، بیشک سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں پھر واپس جاکر ہمیں امامت کراتے ہیں اور گزشتہ رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کی۔ پھر وہ آئے تو ہمیں امامت کرائی اور سورة البقرة کی تلاوت شروع کر دی اور بیشک ہم اونٹوں کے ذریعے کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں اور (دن بھر) اپنے ہاتھوں سے محنت کرتے ہیں (اس لئے رات تک بہت زیادہ تھک جاتے ہیں) پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ کیا تم فتنہ باز ہو؟ فلاں فلاں سورت پڑھا کرو۔“ ہم نے عمرو سے پوچھا، حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» اور «وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ» پڑھاکرو۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہاں انہی جیسی سورتیں پڑھنے کا حُکم دیا۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.