مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك حجۃ الوداع کا مزید بیان
عمرو بن احوص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر فرماتے ہوئے سنا: ”آج کون سا دن ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: حج اکبر کا دن ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں تمہارے درمیان اس شہر میں، تمہارے اس دن کی حرمت کی طرح حرام ہیں، سن لو! کوئی ظالم اپنی جان پر ظلم نہ کرے، سن لو! کوئی ظالم اپنی اولاد پر ظلم نہ کرے نہ بچہ اپنے والد پر ظلم کرے، سن لو! شیطان اس بات سے ہمیشہ کے لیے مایوس ہو چکا ہے کہ اس کی تمہارے اس شہر میں عبادت ہو، لیکن تمہارے ایسے امور میں جنہیں تم معمولی سمجھتے ہو، اس کی اطاعت ہو گی تو وہ اس پر ہی راضی ہو جائے گا۔ “ ابن ماجہ، ترمذی۔ اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اسناد حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه ابن ماجه (3055) و الترمذي (2159)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.