مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك پاؤں ٹوٹ جانے پر حج دوبارہ کرنا
حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا اور وہ اگلے سال حج کرے۔ “ ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، دارمی۔ اور ابوداؤد نے ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا ہے: ”یا وہ بیمار ہو جائے۔ “ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن ہے۔ اور مصابیح میں ضعیف ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه الترمذي (940) و أبو داود (1862، 1863، الرواية الثانية) و النسائي (198/5 ح 2863) و ابن ماجه (3077) و الدارمي (61/2 ح 1901) [وصححه الحاکم علي شرط البخاري 470/1، 483 ووافقه الذهبي و أعلّ بما لا يقدح]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.