مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھویں ذی الحجہ کو ظہر کی نماز کہاں پڑھی
عبدالعزیز بن رفیع بیان کرتے ہیں، میں نے انس رضی اللہ عنہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، میں نے کہا: اگر آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی بات یاد کی ہو تو مجھے بتائیں کہ آپ نے ترویہ (آٹھ ذوالحجہ) کے دن ظہر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ انہوں نے فرمایا: منیٰ میں، پھر پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ سے واپس آتے ہوئے عصر کی نماز کہاں پڑھی تھی؟ فرمایا: وادی ابطح میں، پھر فرمایا: جیسے تمہارے امرا کریں ویسے تم کرو۔ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (1653) و مسلم (1309/336)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.