مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك سعی کی اہمیت
صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ابوتجراہ کی بیٹی (حبیبہ رضی اللہ عنہ) نے مجھے بتایا کہ میں قریش کی بعض عورتوں کے ساتھ خاندانِ ابوحسین کے گھر گئی تاکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صفا مروہ کے مابین سعی کرتے ہوئے دیکھیں، میں نے آپ کو سعی کرتے ہوئے دیکھا اور سعی کی شدت کی وجہ سے آپ کا ازار بکھر رہا تھا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”سعی کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سعی کرنا تم پر فرض کر دیا ہے۔ “ شرح السنہ، اور امام احمد نے کچھ اختلاف کے ساتھ روایت کیا ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ شرح السنہ و احمد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (140/7. 141 ح 1921) و أحمد (421/6) ٭ سنده ضعيف عبد الله بن المؤمل ضعيف و له طريق آخر عند الدارقطني (255/2) والبيھقي (97/5) بلفظ: دخلنا دار ابن أبي حسين فاطلعنا من باب مقطع فرأينا رسول الله ﷺ يشتد في المسعي حتي إذا بلغ زقاق بني فلان موضعًا قد سماه من المسعي، استقبل الناس و قال: ’’يا أيھا الناس اسعوا فإن المسعي قد کتبت عليکم‘‘ و سنده حسن.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.