مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك حائضہ عورت کے لیے طواف وداع ضروری نہیں
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، کوچ (کے دن) کی رات صفیہ رضی اللہ عنہ کو حیض آ گیا، تو انہوں نے عرض کیا، میرا خیال ہے کہ (طوافِ وداع کی وجہ سے) میں نے تمہیں روک دیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(عرب کے محاورے کے مطابق) بے اولاد، سر مُنڈی یا حلق میں بیماری والی، (اس سے بددعا مراد نہیں، بلکہ جیسے کہا جاتا ہے: تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ویسے ہی یہ الفاظ ہیں) کیا اس نے قربانی کے دن طواف افاضہ کیا تھا؟“ آپ کو بتایا گیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر (مدینہ کی طرف) کوچ کرو۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (1771. 1772) و مسلم (387 / 1211)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.