مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك حج اور عمرہ کرنے والے کو جہاد کے برابر ثواب
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حج یا عمرہ یا جہاد کرنے کے لیے روانہ ہو، پھر وہ اس کے راستے میں (عمل کرنے سے پہلے) فوت ہو جائے تو اللہ اس کے لیے جہاد کرنے والے، حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے کا اجر عطا فرماتا ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (4100، نسخة محققة: 3806) [و الطبراني في الأوسط 155/6 ح 5317] ٭ فيه محمد بن إسحاق مدلس و عنعن و حميد: صوابه جميل (بن أبي ميمونة) و ثقه ابن حبان وحده و الحسين بن عبد الأول مجروح، ضعفه الجمھور.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.