مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك نیا پھل دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے لیے دعا کرتے
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب لوگ پہلا پہلا پھل دیکھتے تو اسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے پکڑلیتے تو دعا فرماتے: ”اے اللہ! ہمارے لیے پھلوں میں برکت فرما، اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے مدینے میں برکت فرما، ہمارے صاع اور ہمارے مد (ناپ تول کے پیمانے) میں برکت فرما، اے اللہ! بے شک ابراہیم ؑ تیرے بندے، تیرے خلیل اور تیرے نبی تھے، اور میں بھی تیرا بندہ اور تیرا نبی ہوں، بے شک انہوں نے تجھ سے مکہ کے لیے دعا فرمائی اور میں تجھ سے اسی مثل مدینہ کے لیے دعا کرتا ہوں اور اس کی مثل اس کے ساتھ مزید دعا کرتا ہوں۔ “ راوی بیان کرتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے کسی سب سے چھوٹے بچے کو بلاتے اور وہ پھل اسے دے دیتے۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (1373/473)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.