مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك زم زم کے پانی کی فضیلت
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی پینے کی جگہ پر تشریف لائے تو آپ نے پانی طلب کیا تو عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: فضل! اپنی والدہ کے پاس جاؤ اور ان کے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے پانی لے کر آؤ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے (یہیں سے) پلاؤ۔ “ انہوں نے عرض کیا اللہ کے رسول! لوگ اپنے ہاتھ اس میں ڈالتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے (یہیں سے) پلاؤ۔ “ آپ نے اسی میں سے نوش فرمایا، پھر آپ زم زم پر تشریف لائے تو لوگ وہاں پانی پلا رہے تھے اور خوب محنت کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کام کرتے رہو، کیونکہ تم ایک نیک کام میں مشغول ہو۔ “ پھر فرمایا: ”اگر لوگ تم پر غالب نہ آ جائیں تو میں بھی اپنی سواری سے اتر آتا حتی کہ میں رسی اس پر رکھ لیتا۔ “ آپ نے اپنے کندھے کی طرف اشارہ فرمایا۔ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (1635)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.