مشكوة المصابيح
كتاب المناسك كتاب المناسك سورج کا پگڑیوں کے ساتھ تشبیہ دینا
محمد بن قیس بن مخرمہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا تو فرمایا: ”اہل جاہلیت عرفات سے اس وقت لوٹا کرتے تھے جب سورج غروب ہونے سے پہلے اس طرح ہو جیسے آدمیوں کی پگڑیاں ان کے چہروں پر ہوں، اور مزدلفہ سے طلوعِ آفتاب کے بعد جیسے آدمیوں کی پگڑیاں ان کے چہروں پر ہوں۔ جبکہ ہم غروب آفتاب کے بعد عرفات سے لوٹتے ہیں اور طلوع آفتاب سے پہلے مزدلفہ سے واپس آتے ہیں، ہمارا طریقہ، بتوں کے پجاریوں اور مشرکوں کے طریقے سے مختلف ہے۔ “ بیہقی۔ اور فرمایا: ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، اور باقی حدیث ویسے ہی بیان کی۔ ضعیف، رواہ البیھقی فی سنن الکبریٰ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف، رواه [البيھقي في السنن الکبري 125/5) والحاکم (523/3) وصححه ووافقه الذهبي] ٭ السند مرسل و رواه شعبة عن ابن جريج عن محمد بن قيس بن مخرمة عن مسور بن مخرمة به نحو المعني و سنده ضعيف، ابن جريج مدلس و عنعن.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.