كتاب الزكاة كتاب الزكاة ملازم اگر مالک کے مال سے صدقہ کر دے
ابی اللحم کے آزاد کردہ غلام عمیر بیان کرتے ہیں، میرے آقا نے گوشت بنانے کے متعلق مجھے حکم فرمایا تو اتنے میں ایک مسکین میرے پاس آیا میں نے اس میں سے کچھ اسے کھلا دیا، میرے آقا کو اس کا پتہ چلا تو اس نے مجھے مارا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے یہ واقعہ ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلا کر فرمایا: ”تم نے اسے کیوں مارا؟“ اس نے کہا: یہ میرا کھانا میرے حکم کے بغیر دیتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اجر تم دونوں کو ملتا ہے۔ “ اور ایک روایت میں ہے: انہوں نے کہا: میں مملوک تھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: کیا میں اپنے مالکوں کے مال میں سے کوئی چیز صدقہ کر لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اجر تمہارے درمیان نصف نصف ہے۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (1025/82)» |