كتاب الزكاة كتاب الزكاة حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کی فراست ایمانی
عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو میں بھی (آپ کی زیارت کے لیے) آیا، جب میں نے غور کے ساتھ آپ کا چہرہ مبارک دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ آپ کا چہرہ کسی جھوٹے شخص کا چہرہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے فرمایا: ”لوگو! اسلام عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات کے وقت، جبکہ لوگ سو رہے ہوں، نماز پڑھو، (اس طرح) تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔ “ صحیح، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه الترمذي (2485 وقال: صحيح) و ابن ماجه (1334) و الدارمي (340/1. 341 ح1668)» |