كتاب الزكاة كتاب الزكاة محتاج کی ضرورت پوری کرنے پر جنت کا وعدہ
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان کسی ننگ بدن مسلمان کو لباس پہنائے تو اللہ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا اور جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے تو اللہ اسے جنت کے میوے کھلاے گا اور جو مسلمان کسی پیاسے مسلمان کو پانی پلائے تو اللہ اسے کستوری سے سیل بند خالص شراب پلائے گا۔ “ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1682) والترمذي (2449 وقال: غريب.) ٭ أبو خالد الدالاني مدلس و عنعن و له شاھد ضعيف جدًا عند الترمذي (1637) و باطل، عنده أيضًا (2449)» قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف
|