كتاب الزكاة كتاب الزكاة مال خرچ کرنے کا طریقہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا، میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی جان پر خرچ کر۔ “ اس نے عرض کیا، میرے پاس ایک اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے اہل و عیال پر خرچ کر۔ “ اس نے عرض کیا، میرے پاس ایک اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کر۔ “ اس نے عرض کیا میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو بہتر جانتا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (1691) والنسائي (62/5 ح 2536)» |