كتاب الزكاة كتاب الزكاة زکوۃ اداکرنے والےکے لیے دعائے نبوی
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب کوئی قوم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ لے کر آتی تو آپ دعا فرماتے: ”اے اللہ! فلاں کی آل پر رحمت فرما۔ “ جب میرے والد صدقہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! ابو اوفی کی آل پر رحمت فرما۔ “ بخاری، مسلم۔ ایک روایت میں ہے: جب کوئی آدمی اپنا صدقہ لے کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: ”اے اللہ! اس پر رحمت فرما۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (1497) و مسلم (1078/176)» |