كتاب الزكاة كتاب الزكاة عاشوراء کے دن اپنے گھر والوں پر خرچ کرنے کا بیان، بروایت طبرانی
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل و عیال پر فراخی کے ساتھ خرچ کرتا ہے تو اللہ پورا سال اسے فراخی عطا فرما دیتا ہے۔ “ سفیان (ثوری ؒ) نے فرمایا: ہم اس کا تجربہ کر چکے ہیں، اور ہم نے اسے اسی طرح پایا ہے۔ ضعیف جذا، رواہ رزین (لم اجدہ)۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف جدًا، رواه رزين (لم أجده) [و رواه البيھقي في شعب الإيمان (3792، نسخة محققة: 3513) بإسناد مظلم عن ھيصم بن شداخ عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عنه به] و ھيصم بن شداخ: يروي عن الأعمش الطامات في الروايات، لا يجوز الاحتجاج به، قاله ابن حبان في المجروحين (97/3) و للحديث طرق ضعيفة جدًا.» |