كتاب الزكاة كتاب الزكاة |
مشكوة المصابيح
كتاب الزكاة كتاب الزكاة یتیم کے مال کی حفاظت کیسے کی جائے
عمر بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا: ”سن لو جو شخص کسی یتیم کا سرپرست بنے اور یتیم کا کچھ مال ہو تو وہ اس سے تجارت کرے اور اسے ایسے ہی پڑا نہ رہنے دے کہ زکوۃ ہی اسے ختم کر دے۔ “ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: اس کی سند میں کلام ہے، کیونکہ مثنی بن صباح ضعیف ہیں۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (641) ٭ و للحديث طرق کلھا ضعيفة.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.