متفرق حدیث نمبر:73
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے آدم کے بیٹے! دو چیزیں (جومیں نے تجھے دیں) ان میں سے ایک بھی تیرے اختیار میں نہ تھی۔ میں نے تیرے مال میں اس وقت تیرے حصہ کا تجھے اختیار دیا۔ جب تیری سانس بند کرتا ہوں تاکہ تجھے اس کے ذریعے پاک صاف کروں اور (دوسری چیز) میرے بندوں کا تیری زندگی کے ختم ہوجانے کے بعد تجھ پر نماز جنازہ ادا کرنا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجة، الوصايا، باب الوصية بالثلث، رقم الحديث: 2710، سنن دارقطني: 5/262، رقم الحديث: 4287، المعجم الاوسط للطبراني: 7/149، رقم الحديث: 7124»
محدث البانی نے اسے کہا کہ اس کی سند میں مبارک بن حسان ”لین الحدیث“ ضعیف راوی ہے۔ «السلسلة الضعيفة للألباني: 9/43، رقم الحديث: 4042» حكم: قال الشيخ الألباني: ضعيف
|