متفرق حدیث نمبر:56
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ اس کے پاس کوئی چیز ہو جس سے متعلق وہ وصیت کرنا چاہتا ہو کہ وہ دو راتیں بھی اس حال میں گزار دے کہ اس کی وصیت اس کے پاس (لکھی ہوئی نہ) ہو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري الوصايا باب الوصايا رقم الحديث: 2738 صحيح مسلم الوصية باب وصية الرجل مكتوبة عنده رقم الحديث: 1627»
حكم: صحیح
|