متفرق حدیث نمبر:81
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی کے دن مدینہ میں (اونٹ) نحر کرتے اور جب (اونٹ)نحر نہ کرتے تو (بھیڑ، بکری) ذبح کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، العيدين، باب النحر والذبح يوم النحر بالمصلي، رقم الحديث: 982، 5552، سنن نسائي، الضحايا، باب ذبح الامام اضحيته بالمصلي، رقم الحديث: 4367»
حكم: صحیح
|