متفرق حدیث نمبر:95
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا، مسجد کی بائیں جانب بالکل خالی ہو گئی۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مسجد کی بائیں جانب کو آباد کیا اس کو دگنا ثواب ملے گا۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجة، اقامة الصلوات والسنة فيها، باب فضل ميمنة الصف، رقم الحديث: 1007»
محدث البانی نے اسے لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔ حكم: ضعیف
|