متفرق حدیث نمبر:64
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو اینٹوں پر قضائے حاجت کرتے دیکھا جبکہ آپ قبلہ رخ تھے اور وہ (ابن عمر) گھر کی چھت پر تھے۔
ایوب رحمہ اللہ کہتے ہیں: گویا انہوں نے اچانک (بلاارادہ) آپ علیہ السلام کو دیکھا تھا۔ تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، الوضوء، باب من تبرز على لبنتين، رقم الحديث: 145، صحيح مسلم، الطهاره، باب الاستطابة، رقم الحديث: 266، عن واسع بن حبان عن ابن عمر»
حكم: صحیح
|