متفرق حدیث نمبر:19
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا چغل خوری جھوٹ ہے اور کینہ اور (خاندانی و جاہلی) حمیت جہنم میں ہے۔ یہ دونوں چیز ایک مسلمان کے سینے میں اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔“
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني: 12/445: رقم الحديث: 13615، مجمع الزوائد: 2/134، الترغيب والترهيب: 3/497، الكامل لابن عدي: 5/201»
اس کی سند میں عفیر بن معدان یحصبی ضعیف راوی ہے، ابن معین نے کہا: وہ کچھ بھی نہیں، احمد نے کہا منکر الحدیث ہے، امام ترمذی نے کہا: حدیث میں ضعیف ہے۔ حكم: إسناده ضعيف
|