متفرق حدیث نمبر:85
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب جلدی سفر پر روانہ ہونا ہوتا تو مغرب کو مؤخر کرتے اور مغرب اور عشاء کوجمع کر لیتے۔ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طرح کیا جبکہ میں ان کے ساتھ تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، التقصير، باب تصلي المغرب ثلاثاً فى السفر، رقم الحديث: 1091، عن سالم عن ابيه، صحيح مسلم، صلاة المسافرين، باب جواز الجمع بين الصلاتين فى السفر، رقم الحديث: 703»
حكم: صحیح
|