متفرق حدیث نمبر:16
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے ان کا نام ابرار (نیکوکار) رکھا ہے، اس لیے کہ انہوں نے اپنے والدین اور اولاد کے ساتھ نیکیاں کیں۔ جیسا کہ تیرے والدین کا تجھ پرحق ہے،ا سی طرح تیری اولاد کا بھی تجھ پرحق ہے۔“
تخریج الحدیث: «الادب المفرد للبخاري: باب بر الأب لولده: رقم الحديث: 94، مجمع الزوائد: 8/146، المعجم الكبير: رقم الحديث: 13814، السلسلة الضعيفة: 7/206: رقم الحديث: 3221»
علامہ ہیثمی اور محدث البانی نے اسے ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔ حكم: قال الشيخ الألباني: ضعيف
|