Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند عبدالله بن عمر
متفرق
حدیث نمبر:64
حدیث نمبر: 64
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبَرَّزَ بَيْنَ لَبِنَتَيْنِ وَهُوَ مُسْتَقْبِلٌ الْقِبْلَةَ وَهُوَ عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ"، قَالَ أَيُّوبُ: كَأَنَّهُ فَجِئَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو اینٹوں پر قضائے حاجت کرتے دیکھا جبکہ آپ قبلہ رخ تھے اور وہ (ابن عمر) گھر کی چھت پر تھے۔
ایوب رحمہ اللہ کہتے ہیں: گویا انہوں نے اچانک (بلاارادہ) آپ علیہ السلام کو دیکھا تھا۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، الوضوء، باب من تبرز على لبنتين، رقم الحديث: 145، صحيح مسلم، الطهاره، باب الاستطابة، رقم الحديث: 266، عن واسع بن حبان عن ابن عمر»

حكم: صحیح