كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان لہسن کھا کر نماز کی جگہ آنے کی ممانعت کا بیان
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر تھے تو ہم ایک جگہ پہنچے جہاں ثوم (لہسن) تھا، مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے وہ لے لیا اور اسے نماز کی جگہ میں لے آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس پودے سے کچھ کھایا تو وہ ہماری نماز کی جگہ میں نہ آئے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 20628، 20629، والطبراني فى «الكبير» برقم: 520، والطبراني فى «الصغير» برقم: 859، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8746، 24971، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6611»
حكم: إسناده صحيح
|