كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قیام اللیل کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اتنا قیام فرماتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سوج گئے۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اس طرح کرتے ہیں حالانکہ آپ کے گناہ پہلے ہی اللہ نے معاف کر دیے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4837، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2820، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4697، 13399، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25484، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 295، 3810، والطبراني فى «الصغير» برقم: 190»
حكم: صحيح
|