كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان سفر میں قصر نماز کا اہتمام افضل عمل ہونے کا بیان
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو رکعتیں پڑھیں، اور سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بھی، پھر راستے مختلف ہو گئے۔ اللہ کی قسم! اگر ان چار سے دو بھی میرے لیے اللہ کے ہاں مقبول ہوں تو مجھے بہت پسند ہوں گی۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1084، 1657، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 695، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2962، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1451، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 513، 518، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1916، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5516،، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3663، 3890، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9990، والطبراني فى «الصغير» برقم: 759»
حكم: صحيح
|