كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے سے نصف مقام رکھتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1369، 1370، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1481، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24963، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4941، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4670، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1165
قال الھیثمی: رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 149)» حكم: إسناده صحيح
|