كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان نماز سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا کا بیان
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا: ” «اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ خَطَايَايَ وَذُنُوْبِيْ كُلَّهَا، اَللّٰهُمَّ انْعَشْنِيْ، وَأَجْبُرْنِيْ، وَاهْدِنِيْ لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ، إِنَّهُ لَا يَهْدِيْ لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ.» ”اے اللہ! میرے تمام گناہ معاف کر دے۔ اے اللہ! مجھے بلند کر، اور میرے نقصان پورے کر، اور مجھے اچھے اعمال و اخلاق کی طرف ہدایت کر، اچھے اعمال و اخلاق کی طرف تیرے بغیر کوئی بھی ہدایت نہیں کرتا، اور نہ ہی کوئی برے اعمال و اخلاق کو تیرے بغیر دور کر سکتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 5996، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3875، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4442، والطبراني فى «الصغير» برقم: 610
قال الھیثمی: وإسناده جيد، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 111)» حكم: إسناده جيد
|