كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان صحتِ نماز کے لیے رکوع و سجود کو مکمل کرنے کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے) باہر آئے تو دیکھا کہ ایک آدمی مسجد میں رکوع و سجود پورے نہیں کر رہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کی نماز اس وقت تک قبول نہیں ہوتی جب تک وہ رکوع وسجود پورے نہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 742، 6644، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 425، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1053، 1116، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 645، 708، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2769، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12193، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2102، 4863، 7645، والطبراني فى «الصغير» برقم: 712»
حكم: صحيح
|