كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان نمازی کے آگے سے گزرنے کی وعید کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی نمازی آدمی کے آگے سے گزرنے والا اگر جان لے کہ اسے کتنا گناہ ہے تو وہ ایک سال تک کھڑا رہے، اور ایک قدم بھی جانے سے اس کے لیے یہ بہتر ہے۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 814، بدون ترقيم، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2365، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 946، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8959، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1452، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 87، والطبراني فى «الصغير» برقم: 420
قال الشيخ الألباني: ضعيف» حكم: ضعيف
|