كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان مغرب کے بعد چھ رکعات پڑھنے کی فضیلت کا بیان
سیدنا محمد بن عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کیں تو میں نے کہا: ابا جان! یہ کون سی نماز ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے اپنے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو دیکھا کہ وہ مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرتے تھے اور فرماتے: ”جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعات پڑھے اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں چاہے وہ سمندر کی جھاگ جیسے ہوں۔“
تخریج الحدیث: «[إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7245، والطبراني فى «الصغير» برقم: 900، والترمذي: 435، قال الهيثمي: قال الطبراني تفرد به صالح بن قطن البخاري قلت ولم أجد من ترجمه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:(2 / 230)»
حكم: [إسناده ضعيف
|