كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان نماز میں بھول جانے کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک نماز ادا کی تو وہ اس میں بھول گئے، تو سلام کے بعد سجدہ کیا، پھر ہماری طرف پھرے اور کہنے لگے: میں نے اسی طرح کیا ہے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا تھا۔
تخریج الحدیث: «مجهول، أخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4470، 4478، 4498، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2570، 2571، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6516، والطبراني فى «الصغير» برقم: 437
قال الھیثمی: رواه الطبراني في الصغير وفيه مجاهيل، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 154) برقم: 2928» حكم: مجهول
|