كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان نماز میں جوتے اتارنے کا بیان
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بھی اپنے جوتے نماز میں اتارے تو انہیں اپنے سامنے نہ کرے تاکہ ان سے وہ خود گنہگار ہو، اور پیچھے بھی نہ اتارے تاکہ ان کے ساتھ اس کا دوسرا مسلمان بھائی گنہگار ہو، بلکہ ان کو اپنی ٹانگوں کے درمیان رکھے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 5273، والطبراني فى «الصغير» برقم: 798
قال الھیثمی: فيه زياد الجصاص ضعفه ابن معين وابن المديني وغيرهما وذكره ابن حبان في الثقات،مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 55)» حكم: إسناده ضعيف
|