كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان تحویلِ قبلہ کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب (پہلے) قبلے سے پھیر کر کعبہ کی طرف کئے گئے تو اس وقت آپ نماز میں تھے، تو وہ اپنے رکوع میں ہی سب پھر گئے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 1073، والبزار فى «مسنده» برقم: 7335، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1545، والطبراني فى «الصغير» برقم: 406، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3391»
حكم: إسناده صحيح
|