كِتَابُ الصَّلوٰةِ نماز کا بیان اللہ تعالیٰ کی صلاۃ کا بیان
سیدنا ابوہرہرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے کہا: اے جبریل! کیا اللہ تعالیٰ بھی صلاۃ ادا فرماتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! میں نے کہا: اس کی صلاۃ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: «سُبُّوْحٌ قُدُّوسٌ، سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي، سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي» ”میں ہر عیب سے اور ہر ایک نقص سے پاک ہوں، میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔“ دو دفعہ فرمایا۔“
تخریج الحدیث: «موضوع، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 114، والطبراني فى «الصغير» برقم: 43
سلسلة ضعيفة:رقم: 1386 قال الشيخ الالبانى: موضوع» حكم: موضوع
|