من كتاب النكاح نکاح کے مسائل 50. باب مَا يُذْهِبُ مَذَمَّةَ الرَّضَاعِ: حق رضاعت کس طرح ادا ہو سکتا ہے؟
حجاج بن حجاج اسلمی نے اپنے والد (سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! دودھ کے حق کو کون سی چیز مجھ سے دور کرے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک غلام یا لونڈی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2300]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2064]، [ترمذي 1153]، [نسائي 3329]، [أبويعلی 6835]، [ابن حبان 4230]، [موارد الظمآن 1253] وضاحت:
(تشریح حدیث 2290) یعنی غلام یا لونڈی رضاعی ماں باپ کو خرید کر دے دو جو ان کی خدمت کریں، اس سے حقِ رضاعت ادا ہو جائے گا۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|