كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان صفتِ نرمی کی فضیلت
سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے نرمی میں سے اس کا حصہ عطا کر دیا گیا تو اسے خیر و بھلائی میں سے حصہ عطا کر دیا گیا اور جو نرمی سے محروم کر دیا گیا تو وہ اتنا ہی خیر و بھلائی سے محروم کر دیا گیا۔“
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب البروالصلة، باب ماجاء فى الرقق، رقم: 2013 قال الالباني: صحيح. مسند احمد: 159/6. سنن كبري بيهقي: 193/10. ادب المفرد، رقم: 464. صحيح الجامع الصغير، رقم: 6055.»
|