كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان اچھے دوست بنانے کی ترغیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اپنے خلیل (دوست) کے دین پر ہوتا ہے، پس تم میں سے کوئی دیکھے کہ وہ کس کو دوست بناتا ہے؟“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الادب، باب من يومر ان يجالس، رقم: 4833. سنن ترمذي، كتاب الزهد، رقم: 2378. مسند احمد: 303/2. قال الشيخ الالباني: اسناده حسن.»
|