كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان اللہ کے ہاں بد ترین لوگ کون ہیں
مجاہد رحمہ اللہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی مثل روایت کیا اور یہ اضافہ نقل کیا، انہوں (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے جو کہنا تھا وہ کہا:، پھر اس کی تکریم فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ہاں وہ لوگ بدترین ہیں جب کہ ان کے شر سے بچنے کے لیے تکریم کی جائے۔“
تخریج الحدیث: «مصنف عبدالرزاق: 310/2. 622/3. مسند احمد: 111/6. اسناده حسن لغيره.»
|