كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان عاجزی و انکساری اختیار کرنے کی ترغیب
اسی سند (سابقہ) سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ہر رحیم شخص پر اپنی رحمت کرتا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر شخص اپنی جان پر رحم کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی خصوصی طور پر اپنی ذات پر رحم نہیں کرتا حتیٰ کہ وہ لوگوں پر رحم کرے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الجنة وصفة، باب الصفات التى يعرف بها الخ، رقم: 2865. سنن ابوداود، كتاب الادب، باب فى التواضع، رقم: 4895. صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 2890.»
|