كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان جس کے شر سے بچنے کے لیے اکرام کیا جائے وہ قبیلے کا برا بندہ ہے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبیلے کا برا بندہ ہے“ پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے اس سے گفتگو فرمائی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اسے پوری توجہ دے رہے ہیں، حتیٰ کہ میں نے گمان کیا کہ اس کا آپ کے ہاں مقام و مرتبہ ہے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الادب، باب ما يجوز من اغتياب اهل الفساد الخ، رقم: 6054. مسلم، كتاب البروالصلة، باب مداراة من يتقي فح فحشه، رقم: 2591. سنن ابوداود، رقم: 4791. سنن ترمذي، رقم: 1996. مسند احمد: 38/6. مسند حميدي، رقم: 249.»
|