كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان بری صفات سے بچنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کی بری صفات جو ہو سکتی ہیں وہ حرص، بخل اور خوف زدہ بزدل ہونا ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الجهاد، باب فى الجراة والجبن، رقم: 2511. مسند احمد: 302/2. صحيح ابن حبان، رقم: 3250. قال الشيخ الالباني وشعيب الارناوط: اسناده صحيح.»
راوی نے بیان کیا: الملائی نے اس اسناد سے اسی مثل ہمیں بیان کیا۔
تخریج الحدیث: «السابق.»
|