كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رحمۃ للعالمین ہونا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک انسان ہوں، جس طرح انسان ناراض ہوتا ہے میں بھی اسی طرح ناراض ہوتا ہوں، لعنت کرتا ہوں جس طرح انسان لعنت کرتا ہے، پس میں نے جس بھی شخص / غلام کو برا بھلا کہا: ہو یا اس پر لعن طعن کی ہو جس کا وہ مستحق نہ تھا تو (اے اللہ) اس اس کے لیے رحمت بنا دے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب البروالصلة، باب من لعنه النبى صلى الله عليه وسلم الخ، رقم: 2601. سنن دارمي، رقم: 2765. مسند احمد: 390/2.»
|