كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان پڑوسیوں کے حقوق کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام ہمسائے کے بارے میں مجھے وصیت کرتے رہے حتیٰ کہ میں نے گمان کیا کہ وہ اسے وراثت میں حصہ دار بنا دیں گے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الادب، باب الوصٰة بالجار، رقم: 6015، 6014. مسلم، كتاب البروالصلة، باب والوصية بالجار والا حسان اليه، رقم: 2624. سنن ابوداود، رقم: 5151. سنن ترمذي، رقم: 1942.»
|