كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنے کی فضیلت
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنے (مسلمان) بھائی کا اس کی غیر موجودگی میں دفاع کیا، تو اللہ پر حق ہے کہ وہ اسے جہنم سے آزاد کر دے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب البرولصلة، باب الذب عن عرض المسلم، رقم: 1931. قال الشيخ الالباني: صحيح. مسند احمد: 449/6.»
|