كتاب البر و الصلة نیکی اور صلہ رحمی کا بیان اچھے ایمان کے لیے اچھا اخلاق ضروری ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر نہ ظلم کرتا ہے نہ اسے رسوا کرتا ہے۔“ پھر آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا: ”تقویٰ یہاں ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب السنة، باب الدليل على زيادة الايمان ونقصانه، رقم: 4682. سنن ترمذي، ابواب الرضاع، باب حق المراة على زوجها، رقم: 1162. قال الشيخ الالباني: حسن صحيح. مسند احمد: 250/2.»
|